اثر عشق سے نکلیں جو تمہارے آنسو
اثر عشق سے نکلیں جو تمہارے آنسو
دامن جاں میں وہ لے لیجے سارے آنسو
جلوہ حسن سے رنگین ہیں آنکھیں ان کی
سرخ نکلے ہیں اسی رنگ کے سارے آنسو
دیکھ کر غیر کی محفل میں انہیں مست شراب
نہ ہوا ضبط نکل آے ہمارے آنسو
عالم حسن میں ہیں نور کی نہریں جاری
یا رواں عارض جاناں کے کنارے آنسو
گریہ شوق سے تر ہیں جو تمہاری آنکھیں
بن گیے ہیں فلک حسن کے تارے آنسو
ہی محبت سے سروگار ہیں بھی حسرت
چشم جاناں میں یہ کرتے ہیں اشارے آنسو
اثر عشق سے نکلیں جو تمہارے آنسو!
دامن جاں میں وہ لے لیجے سارے آنسو!
جلوہ حسن سے رنگین ہیں آنکھیں ان کی
سرخ نکلے ہیں اسی رنگ کے سارے آنسو
دیکھ کر غیر کی محفل میں انہیں مست شراب
نہ ہوا ضبط نکل آے ہمارے آنسو
عالم حسن میں ہیں نور کی نہریں جاری
یا رواں عارض جاناں کے کنارے آنسو
گریہ شوق سے تر ہیں جو تمہاری آنکھیں
بن گیے ہیں فلک حسن کے تارے آنسو
ہی محبت سے سروگار ہیں بھی حسرت
چشم جاناں میں یہ کرتے ہیں اشارے آنسو
you must read this post also