رانجھن لے چل اپنے ساتھ Sachal Sarmast ka kalam
رانجھن لے چل اپنے ساتھ
نہیں تو جان سے جاتی ہوں –وواللہ
تیرے عشق نے نعرہ مارا جھنگ سیال بھی چھوڑا سارا
تخت ہزارے آتی ہوں – واللہ
تیری خاطر پھروں اداسی بھیس بدل کر بنوں سناسی
جان کو یہاں کھپاتی ہوں – وواللہ
درد فراق نے مجھ کو مارا بھولی وطن قبیلہ سارا
خون جگر کا کھاتی ہوں —- وواللہ
تو ہے میرے دل کا جانی گلے میں تیری پیار نشانی
جوگن بن کر گاتی ہوں – وواللہ
مجھے جدای سے نہ مار ساہیں مت بن بھولن ہار
میں فریاد سناتی ہوں – وواللہ
you must read this post also