!ہر تمنا کا چہرہ شفق فام تھا Saghar siddiqui Poetry in urdu
!ہر تمنا کا چہرہ شفق فام تھا Saghar siddiqui Poetry in urdu
ہر تمنا کا چہرہ شفق فام تھا
وقت کے ہاتھ میں امن کا جام تھا
زندگی کی صراحی میں تھے قہقہے
ہر ستارہ یہاں میر ہم کام تھا
موسم گل میں نغمات جلتے رہے
غنچہ غنچہ لیے درد کا جام تھا
میری آنکھیں سرور تمنا لیے
تیرے زلفوں میں بھی کیف ابہام تھا
یہ بھی دیکھا گلستاں کے آہین میں
صید کا زخم صیاد کا دام تھا
فکر ساغر سے زندہ رہی زندگی
کس قدر سرد احساس کا لام تھا
you must read this book also