احمد فراز کا شعری مجموعہ “نایافت”: ایک تفصیلی جائزہ اور پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ

احمد فراز کا شعری مجموعہ "نایافت": ایک تفصیلی جائزہ اور پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ

کتاب کا نام : نایافت

مصنف :احمد فراز کتاب نایافت

احمد فراز نایافت اردو شاعری کا ایک لازوال مجموعہ ہے جو عشق، ہجر اور انسانی دکھ کی گہری ترجمانی کرتا ہے۔ احمد فراز نے اس کتاب میں اپنے فن کو عروج پر پہنچایا ہے۔ اگر آپ فراز کی شاعری کو قریب سے جاننا چاہتے ہیں تو نایافت آپ کے لیے ایک انمول تحفہ ہے۔

۔ یہ کتاب  کا دیباچہ مندرجہ زیل ہے

  • یہ قصہ پرانا ہے
  • جب بعض ہونٹوں نے چاہا
  • کہ لفظوں کو آواز کی زندگی دیں
  • تو خود ان کو زہر اب پینا پڑا تھا
  • کہ اہل حکم کو یہ ڈر تھا
  • یہ الفاظ
  • آواز کی زندگی سے
  • کوئی داستان نہ بن جائیں
  • —اور وہ ہونٹ چپ ہو گیے تھے
  • سسکتے تڑپتے ہوئے لفظ
  • قاتل کی شمشیر سے نیم جاں
  • مدتوں تک فراق صدا میں
  • دھڑکتے رہے ہیں
  • کسے کیا خبر تھی
  • کہ ان بسملوں کا لہو —–قطرہ قطرہ
  • لکیروں کی صورت دمکتا رہے گا
  • اور اب یہ
  • لہو کی لکیریں
  • بجائے خود اک داستان بن گئی ہیں

اردو  شاعری کی تاریخ احمد فراز کے زکر کے بغیر ادھوری ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی شاہکار شعری مجموعے تخلیق کیے ، جن میں سے ایک ممتاز اور منفرد نام “نایافت” ہے ۔احمد فراز کا یہ مجموعہ کلام ان کے گہرے فلسفے ، رو مانوی سحر اور لفظوں کی جادوگری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اگر آپ فراز کی شاعری کو گہرائی سے سمجھنا چاہتے ہیں ۔ تو یہ کتاب آپ کے لیے ایک انمول تحفہ ہے۔

احمد فراز کا شعری مجموعہ "نایافت": ایک تفصیلی جائزہ

کتاب نایافت کا مرکزی خیال اور پس منظر

نایافت احمد فراز کے ان شعری مجموعوں  میں شمار ہوتا ہے جہاں ان کا فن اپنے عروج پر نظر آتا ہے۔ اس کتاب کے عنوان نایافت سے  ہی ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں اس چیز کی جستجو اور تڑپ بیان کئی گی ہے جو انسان کو حاصل نہ ہو سکی ہو۔ فراز نے محبت کے ادھورے پن، ہجر کے دکھ اور انسانی نفسیات کو بڑے ہی خوبصورت پیراے میں ڈھالا ہے ۔

مصنف کا تعارف

احمد فراز کا اصل نام سید احمد شاہ تھا۔ وہ 12 جنوری 1931 میں کو ہاٹ میں پیدا ہوئے  ۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے اردو اور فارسی میں ایم اے کیا اور پھر تدریس اور ادبی سفر کا آغاز کیا۔ فراز نے اپنی شاعری میں محبت ہجر ، مزاحمت اور انسانی دکھ کو ایسے خوبصورت الفاظ میں پرویا ہے کہ وہ عوام اور خواص  دونوں کے محبوب شاعر بن گیے

مصنف کے بارے میں مذید پڑھیں اشعار اور کتب

مشہور شعری مجموع

  • تنہا تنہا
  • درد آشوب
  • نایافت
  • بے آواز گلی  کوچوں میں
  • شب خون
  • جاناں جاناں
  • پس انداز موسم
  • خواب گل پریشان ہے
  • میرے  خواب ریزہ ریزہ
  • نہ ہراساں ہوا نہ خاموش رہا

نمائندہ اشعار

نایافت میں احمد فراز نے اپنے جذبات کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے ۔ اس مجموعے کے چند اشعار ملاحظہ کریں

یہ کیسے رت ہے

یہ کیسی رت ہے

کہ ہر شجر

صحن گلستان میں

ملول  و تنہا سلگ رہا ہے

گئی رت

پھر آگئی ہے، گئی رت تمہیں خبر بھی نہیں

خبر مجھے بھی نہیں تھی کہ رات پچھلے پہر

کردار

ہم ابھی ایستادہ تھے

اب سے کچھ پہلے

وفا کے فرش پہ پایندہ پہ

مشہور اشعار

وہ سامنے ہے مگر تشنگی نہیں جاتی

یہ کیا ستم ہے کہ دریا سراب جیسا ہے

………………………………………………………………..

مزاج ہم سے جدا زیادہ نہ تھا اس کا

جب اپنے طور یہی تھے تو کیا گلہ اس کا

………………………………………………………………………

چلو اسی سے کہیں دل کا حال جو بھی ہو

وہ چارہ گر تو ہے اس کو خیال جو بھی ہو

…………………………………………………………………..

تڑپ اٹھوں بھی تو ظالم تری دہائی نہ دوں

میں زخم زخم ہوں پھر بھی تجھے دکھائی نہ دوں

………………………………………………………………………….

ترے بدن میں دھڑکنے لگا ہوں دل کی طرح

یہ اور بات کہ اب بھی تجھے سنائی نہ دوں

………………………………………………………………………….

فراز دل کو نگاہوں سے اختلاف رہا

وگرنہ شہر میں ہم شکل صورتیں تھیں بہت

مزید پڑھیں

 تم نہ جانے کس جہاں میں کھو گئے – ساحر لدھیانوی | Sad Urdu Poetry About Separation

Jaun Elia Best Urdu Poetry ! جون ایلیا کی مشہور غزل – جو گزاری نہ جا سکی ہم سے

اگر آپ احمد فراز کا یہ مجموعہ پڑھنا چاہتے ہیں تو لنک

Leave a Comment