آخری فیصلہ — جیمز ہیڈلی چیز کے مشہور جاسوسی ناول کا اردو ترجمہ

“Aakhri Faisla James Hadley Chase novel — اردو ترجمے کا مکمل جائزہ۔”
تعارف
آخری فیصلہ james hadley chase اردو جاسوسی ادب کے شایقین کے لیے ایک خاص تحفہ ہے۔ اردو ادب کی تاریخ میں غیر ملکی مصنفین کے تراجم نے ایک اہم کردار ادا کیاہے۔ اور آخری فیصلہ انہی میں سے ایک شاندار مثال ہے۔ یہ برطانوی مصنف جیمز ہیڈلی کے مشہور جاسوسی ناول کا اردو ترجمہ ہے۔ جو جاسوسی ڈایجسٹ میں شایع ہوا۔
مصنف کا تعارف — جیمز ہیڈلی چیز کون تھے؟
جیمز ہیڈلی چیز 24 دسمبر 1906 کو لندن میں پیدا ہوے۔ وہ اپنے دور کے مشہور ترین جاسوسی وہیجان انگیز ناول نکاروں میں شمارہوے تحے ۔ انہوں نے اپنی زندگی میں 90 سے زاید ناول تحریر کیے، جن میں سے تقریبا 50 پر فلمیں بھی بنای گیں۔جمیز 6 فروری 1985 کو سویٹزلینڈ میں انتقال کر گیے۔
یمز ہیڈلی چیز کے دیگر مشہور ناولوں میں “No Orchids for Miss Blandish”، “Eve”، اور “You’ve Got It Coming” شامل ہیں، جو دنیا بھر میں جاسوسی ادب کے شائقین میں بے حد مقبول ہوئے۔ ان کی تحریروں کی خاص بات یہ تھی کہ وہ حقیقت پسندانہ جرائم، انسانی نفسیات، اور تیز رفتار پلاٹ کو ایک ساتھ خوبصورتی سے پیش کرتے تھے

کہانی کا خلاصہ
آخری فیصلہ کی کہانی امریکی ریاست کیلفورنیا کے پہاڑی علاے گلن کیمپ میں پیش آنے والے ہیجان انگیز واقعے کے گرد گھومتی ہے۔ جیمز ہیڈلی چیز کے مخصوص انداز کے مطابق اس ناول میں تیز رفتار ایکشن ، غیر متوقع پلاٹ موڑ ، اور ایسے کردار شامل ہیں جو لالچ اور مایوسی کے ہاتھوں مجبور ہو کر خطرناک فیصلے کرتے ہیں۔ یہ ناول اردو کے ممتاز مترجم عاصر نعمانی کے قلم سے اردو کے قارین تک پہنچا ،
آخری فیصلہ کیوں پڑھنی چاہیے؟
اگر آپ کلاسیکی جاسوسی و ہیجان انگیز ادب کے شوقین ہیں، تو “آخری فیصلہ” آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔ جیمز ہیڈلی چیز کی تحریر کا وہ مخصوص انداز — تیز رفتار کہانی، غیر متوقع موڑ، اور دلچسپ کردار — اس ناول میں بھی نمایاں ہے۔ یہ ناول اردو جاسوسی ڈائجسٹ کے سنہرے دور کی ایک خوبصورت یادگار ہے۔
کتاب کا لنک
یہ کتاب مشہور زمانہ ویب سایٹ ریختہ پر موجود ہے ۔اس کا لنک نیچے موجود ہے ۔آپ اس کتاب کو بڑی آسانی سے پڑھ سکتے ہیں۔
اختتامیہ
“آخری فیصلہ” جیسے تراجم اردو ادب کو عالمی جاسوسی ادب سے جوڑنے کا ایک خوبصورت ذریعہ رہے ہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک یہ ناول نہیں پڑھی، تو یہ ایک ایسا سفر ہے جو آپ کو ہیجان انگیز کہانی کے ساتھ ساتھ اردو جاسوسی ڈائجسٹ کے سنہرے دور میں بھی لے جائے گا۔
آپ کو یہ بھی پسند آ سکتی ہیں
ساغر صدیقی — وہ شاعر جو فٹ پاتھ پر سویا اور فٹ پاتھ پر ہی جہانِ فانی سے رخصت ہو