
اردو شاعری میں غزل کا پہلا شعر مطلع کہلاتا ہے کیونکہ اردو شاعری سے شغف رکھنے والے تمام لوگ “مطلع” کے لفظ سے واقف ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اسے مطلع ہی کیوں کہا جاتا ہے؟
عربی زبان میں مطلع کا لفظ “ طلوع” سے نکلا ہے، جس کے معنی ہیں”طلوع ہونے کی جگہ” یا نکلنے کا مقام” جیسے سورج کا طلوع ہونا۔
چونکہ غزل کی شروعات اسی شعر سے ہوتی ہے اوربحرو قافیہ کا سورج اسی شعر سے طلوع ہوتا ہے–اس لیے عربی اور اردو شاعری میں غزل کے پہلے شعر کو مطلع کہا گیا۔
مطلع کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویکیپڈیا
مثال
دل نادان تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے
مرزا اسد اللہ خان غالب
یہ بھی پڑھیں
دہلی کا ایک یادگار مشاعرہ — مرزا فرحت اللہ بیگ کا لازوال ادبی شاہکار
1 thought on “غزل کا پہلا شعر “مطلع” کیوں کہلاتا ہے؟”