
تعارف
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی زندگی علم و حکمت کا وہ سمندر ہے جس سے ہر دور کا انسان فیض یاب ہو سکتا ہے۔ آپ کے اقوال نہ صرف ہمارے ایمان کو تازہ کرتے ہیں بلکہ زندگی کی ہر مشکل گھڑی میں ہماری رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ آج کی اس پوسٹ میں ہم نے آپ کے لیے منتخب اور بہترین اقوال جمع کیے ہیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سنہری اقوال :
- شک بدگمانی کا موجب ہوتا ہے
- صبر نادانی کی ڈھال ہے
- غرور حماقت کی چوٹی ہے
- یقین ایمان کی نشانی اور حرٖص محتاجی کی علامت ہے
- انصاف شہادت کی جان ہے
- عادت پر غالب آنا کمال فضیلت ہے
- معافی سے کامیابی میں ترقی ہوتی ہے
- موت اختیار کرنا کمینہ پن سے بہتر ہے
- تھوڑے مال پر قناعت کرو اور زلت روا نہ رکھو
- حریص کبھی بس نہیں کرتا
- غور سے عقل کی روشنی بڑھتی ہے
- بیماری بدن کے لیے قید ہے
- مال جمع کرنا غم میں پڑنا ہے
- جھگڑا آدمی کے لیے عیب ہے
- زمانے سے تجربے حاصل ہوتے ہیں۔
- سفارش کرنے والا طلبگار کا بازو ہے
- اخلاص عبادت کا پھل ہے
- یقین اعلی درجہ کا زہد ہے
- محتاجی سے قبر بہتر ہے
- ریا کاری برائی کا بیج ہے
- دنیا نقصان اور خسارے کا بازار اور بہشت امن کا گھر ہے
- غرور جہالت کا سردار ہے

- تیرا بھائی مصیبت میں کام آتا ہے
- دل میں کھوٹ رکھنا بروں کی خصلت اور کینہ رکھنا حاسدوں کی عادت ہے
- آدمی جس چیز کو نہیں جانتا اس کا دشمن اور جسے جانتا ہے اس کا دوست ہے
- عقلمند آدمی کبھی دھوکہ نہیں کھاتا اور جاہل اپنی نادانی سے باز نہیں آتا
- دنیا بدبختوں کا گھر اور جنت پرہیز گاروں کا مقام ہے
- شریف آدمی کبھی لوگوں کے دھوکے اور فریب میں آجاتا ہے
- اکژ آدمی زمانے کی رفتار پر چلتے ہیں جیسا وقت ہو ویسا کام کرتے ہیں
کتاب کا حوالہ اور ڈاون لوڈ لنک :
مطالعہ کے لیے بہترین کتاب:
یہ تمام اقوال زریں مستند کتاب “اقوال حضرت علی رضی اللہ عنہ کا انساییکلو پیڈیا سے منتخب کیے گیے ہیں۔ اگ آپ اس کتاب کو مکمل پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گیے لنک پر کلک کریں
مذید پڑھیں
15 Best Quotes from Urdu Books with Meaning (Deep & Thought-Provoking)